سکھر (آن لائن) وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا دھاندلی کا الزام سمجھ سے بالاتر ہے، پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی حکمرانی کا علم بلند کیا۔ایم کیو ایم کے وسیم اختر کی پریس کانفرنس پر پیپلز پارٹی کے وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں کسی ایک بھی نشت پر دھاندلی نہیں ہوئی پیپلز پارٹی دھاندلی نہیں بلکہ عوامی فیصلے پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس ہمیشہ عوامی حکمرانی کا علم بلند کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کا دھاندلی کا الزام سمجھ سے بالاتر ہے ایم کیو ایم سندھ کے تینوں ڈویژن میں سے کسی بھی سیٹ پر ہاتھ رکھے ہم دوبارہ انتخاب کرانے کو تیار ہیں اگر ایم کیو ایم ایسا نہیں کرتی تو اسے عوام اور الیکشن کمیشن سے معافی مانگنی ہوگی-
Load/Hide Comments



