اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ ایک سال کے دوران مختلف ڈسکوز نے صارفین سے بجلی چوری اور جرمانے کی مد میں مجموعی طور پر 4ارب67کروڑ 18لاکھ روپے سے زائد وصول کئے ہیں،بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف 36ہزار سے ذائد ایف آئی آرز درج کرکے صرف832افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،ڈسکوز کے 124اہلکاروں کی خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے۔وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں بجلی چوری،ڈائریکٹ کنڈوں میں ملوث افراد کے خلاف 36ہزار981ایف آئی آرز رجسٹرڈ کی گئی اور صرف832افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ اس دوران بجلی چوری میں ملوث ڈسکوز کے 124اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی گئی ہے ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کرنے والی 9ڈسکوز نے مجموعی طوپر جرمانے کی مد میں اپنے صارفین پر 1ارب7کروڑ 36لاکھ 40ہزار یوٹنس ڈالے گئے جن کی مجموعی مالیت 15ارب 25کروڑ 15لاکھ 80ہزار روپے بنتے ہیں جبکہ تمام ڈسکوز نے جرمانوں کی مد میں صارفین سے 4ارب 67کروڑ 18لاکھ 30ہزار روپے وصول کئے ہیں جو کہ مجموعی طو رپر30.63فیصد ریکوری بنتی ہے۔
Load/Hide Comments



