لاہور(آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے منشیات فرشوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائیوں کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس شاہ زین بگٹی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے یہاں ملاقات کی۔،اس موقع پرانسداد منشیات اور سمگلرز کی سرکوبی کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کے عوامی ریلیف اقدامات کی تعریف کی،اور نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کیا۔میاں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نئی نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر گھولنے والے کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں،منشیات سمگلرز کی سرکوبی کے لئے تمام صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،پنجاب حکومت منشیات فروشی کے خلاف مربوط کارروائیاں کر رہی ہے،منشیات کے خلاف ہمیں آگاہی مہم کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔
Load/Hide Comments



