نئے بجٹ میں رجعتی اقدامات اس نمو کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،اسد عمر

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں رجعتی اقدامات اس نمو کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ اپنے ایک پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ پچھلے دو سالوں میں سب سے زیادہ دلچسپ چیزوں میں سے ایک آئی ٹی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہے، یہ صنعت پاکستان کی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کو تکنیکی مہارتوں میں تربیت دینے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا تھا لیکن نئے بجٹ میں رجعتی اقدامات اس نمو کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔