اپنا عہدہ نہیں چھوڑ رہا ہوں، رمیز راجہ

لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ وہ اپنا عہدہ نہیں چھوڑ رہے۔صحافیوں سے ویڈیو لنک پر گفتگوکرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے کو سیاست سے منسلک نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 6 ماہ قبل چیئرمین بننے کی پیشکش کررکھی تھی،آپشنز ہیں اور چیئر مین کا عہدہ نہیں چھوڑرہا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کوئی یہ نہ سوچے کہ میں کرسی سے چمٹا ہوا ہوں۔