یوکرین کو روس سے امن معاہدے پر اتفاق کیلئے دباوکا سامنا ہوسکتا ہے، بورس جانسن

لندن (آن لائن) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یوکرین کو روس کے ساتھ امن معاہدے پر اتفاق کے لیے دباو کا سامنا کرنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کے یوکرین میں جنگ جاری رکھنے کے عالمی سلامتی پر خطرناک نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے طویل مدتی اقتصادی تباہی کا خطرہ بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریڈ یونینز کے مطالبے پر تنخواہوں میں فوری اضافہ نہیں کر سکتے، تنخواہیں بڑھانے سے مہنگائی مزید بڑھنے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجہ عالمی افراط زر کے مسائل ہیں، بینک آف انگلینڈ نے مجموعی طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، بینک آف انگلینڈ 25 سال سے افراط زر سے نمٹ رہا ہے-