پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 69واں اجلاس آج ہوگا

لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا 69واں اجلاس (آج)23 جون بروز جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا،اجلاس میں یئرمین، چیف ایگزیکٹو، چیف آپریٹنگ اور چیف فنانشنل آفیسرز کی رپورٹس،مالی سال 23-2022 کے لیے پی سی بی کا سالانہ بجٹ،بی او جی کمیٹیز کی رپورٹس اور ان پر اپ ڈیٹ،عمر کی تصدیق کیلیے بنائی گئی پالیسی کی منظوری،کرکٹ اور کمرشل سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کی اپ ڈیٹس پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ پی سی بی کے مطابق میڈیا نمائندگان کو(آج)جمعرات کی صبح شرکاء کی اجلاس میں آمدکی ویڈیو بنانے کی اجازت ہوگی تاہم اجلاس کی ویڈیو پی سی بی فراہم کرے گا، جسے ادارتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جاسکیگا۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ 24 جون بروز جمعہ کوصبح سواگیارہ بجے قذافی اسٹیڈیم میں واقع فار اینڈ بلڈنگ کے پریس کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس کے دوران اجلاس کی کارروائی کے حوالے سے میڈیا نمائندگان کو آگاہ کریں گے۔