پاکستان اور ایران کے درمیان بجلی کی ترسیل کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خرم دستگیر کے کامیاب دورہ ایران کے مزید ثمرات سامنے آگئے،پاکستان اور ایران کے درمیان بجلی کی ترسیل کے دوسرے معاہدے پر بھی دستخط ہوگئے، وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولان تا گوادر بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے لیے ایرانی کمپنی ’سونیر‘ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اس ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی بلوچستان لائی جائے گی، واضع رہے وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر خان نے گزشتہ دنوں ایران کا چار روزہ دورہ کیا جس میں انہوں نے توانائی ضروریات کے پیش نظر ایرانی حکام سے بجلی کی درآمد پر بات چیت کی،اس حوالے سے گزشتہ روز بھی پاکستان نے ایران سے گوادر کو 100 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے۔