چشمہ بیراج میں بھی پانی کی آمد میں اضافہ

میانوالی(آن لائن) ملک بھر میں حالیہ طوفانی بارشوں سے دریائے سندھ میں کندیاں کے مقام پر پانی کی صورتحال بلند ہو گئی ہے چشمہ بیراج میں بھی پانی کی آمد میں اضافہ ہو گیا تفصیل کے مطابق پری مون سون کی بارشوں کی آمد سے یہاں کندیاں میں دریائے سندھ میں پانی کی صورتحال بہتر ہو گء ہے تمام جھیلیں بھر گئیں پانی کی کمی پوری ہو گء بیراج کے تمام گیٹ کھول کر جنوبی پنجاب اور سندھ کو بھی پانی کی فراہمی میں اضافہ کر دیا گیا ہے کندیاں کے نزدیک چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 157770 کیوسک ہو گء جبکہ چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 155420 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے حالیہ بارشوں سے ایک دن میں 20 سے 40 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ارسا چشمہ بیراج ذرائع کے مطابق بارشوں سے دریا میں پانی کا لیول 640 اعشاریہ 30 فٹ ہو گیا جو کہ چند دن قبل ڈیڈ لیول کے قریب تھا چشمہ بیراج سے ملحقہ تمام جھیلیں پانی سیبھر گئیں اور چشمہ بیراج کے 52 میں سے 50 سپل ویز کھل گئے جس سے جنوبی پنجاب اور سندھ کو پانی کی فراہمی بہتر ہو گء علاوہ ازیں بیراج سے ملحقہ چشمہ رائیٹ بینک کینال اور چشمہ جہلم لنک کینال نہروں میں بھی پانی کی وافر مقدار چھوڑ دی گء ہے اسی طرح کالاباغ داود خیل کے قریب جناح بیراج میں بھی پانی کی آمد بڑھی ہے اور اس کی ملحقہ پنجاب کی بڑی نہر تھل کینال میں بھی پانی کی وافر مقدار چھوڑی گء ہے جس میں چند روز پہلے پانی کی سخت شارٹیج تھی اس نہر سے ملحقہ تمام ندی نالوں میں بھی پانی چھوڑ دیا گیا ہے –