اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیب ترامیم کیخلاف ہر آئینی اور قانونی فورم سے رجوع کرینگے،منگل کے روز عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں نیب قوانین میں ترمیم پرسخت ردعمل دیا گیا،سابق وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جانتا تھا یہ اقتدار میں آ کر اپنے آپ کو بچائیں گے، ریفارمز کے نام پر اپنے کیسز بند کرنے کی کوشش کی گئی، نیب ترامیم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہر آئینی اور قانونی فورم سے رجوع کیا جائے گا،انہوں نے خرم دستگیر کے حالیہ بیان پر کہا کہ خرم دستگیر کا بیان ثبوت ہے کہ یہ این آر او لینے کیلئے حکومت میں آئے، مہنگائی اور عوامی مسائل امپورٹڈ حکومت کی ترجیح نہیں،عمران خان نے خواجہ آصف کا بیان شرمناک اور حلف سے انحراف قرار دیا، این آر او نے اس ملک کو معاشی اور اخلاقی طور پر نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔
Load/Hide Comments



