رئیل اسٹیٹ سیکٹر پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ ایف بی آر کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے لئے اوورسیز نان فائلرز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے الگ طریقہ کار وضع کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف پیٹرن میاں عرفان اسد کی سربراہی میں ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد نے چیف پیٹرن میاں عرفان اسد کی سربراہی میں ان سزے یہاں ملاقات کی۔ وفد نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر مجوزہ ٹیکسوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ وفدنے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تجاویز پیش کیں۔ وزیر خزانہ نے رئیل اسٹیٹ پر مجوزہ ٹیکسوں کے بارے میں تفصیلات پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے کہا رئیل اسٹیٹ سیکٹر پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ وزیر خزانہ نے وفد کو کیپٹل گین ٹیکس کی مدت میں ریلیف پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خزانہ نے کہا ا یف بی آر کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کے لئے اوورسیز نان فائلرز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے الگ طریقہ کار وضع کرے۔ وزیر خزانہ نے وفد کو ملکی معاشی بہتری کے لئے ان کی تجاویز پر غور کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی۔ وفد نے تعاون اور حمایت پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔