نادرا، ادراہ شماریات پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے آغاز کے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (آن لائن) نادرا، ادراہ شماریات پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے آغاز کے معاہدے پر دستخط کردئیےگئے۔ نادرا کا تیار کردہ مکمل ڈیجیٹل نظام پر خانہ شماری ہوگی۔ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری 628 تحصیلوں کے 200,000 مردم شماری بلاکس میں کی جائے گی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی مکمل ڈیجیٹل مردم شماری میں نادرا کے کردار کو سراہا۔ احسن اقبال کا کہناتھا کہ نادرا کے تیار کردہ ڈیجیٹل نظام سے شمار کنندگان، سپروائزرز کی شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کا فیصلہ بغیر کسی تعصب کے شفاف مردم شماری پر اتفاق رائے کی عکاسی کرتا ہے۔ طارق ملک کا کہناتھا نادرا ایسے قومی منصوبوں میں اہم ٹیکنولاجی پارٹنر ہے جو شفافیت اور احتساب کو یقینی بناتا ہے۔