لوگوں کی کم تعداد دیکھ کر عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیتے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے عمران خان کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے لوگوں نے عمران خان کی انتشار کی کال کو ایک بار پھر مسترد کر دیا، لوگوں کی کم تعداد دیکھ کر عمران خان احتجاج کی کال واپس لے لیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جب لوگوں نے “عالمی سازش” کے بیانئے کو مسترد کیا تو ان کو مہنگائی یاد آ گئی،جس مہنگائی کے خلاف عمران خان احتجاج کر رہے اس کے ذمہ دار بھی وہ خود ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کے بعد یہ نجات دہندہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں آج کل مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والا عمران خان حکومت میں کہتا تھا وہ آلو ٹماٹر کی قیمتیں ٹھیک کرنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا لوگوں کو اب پی ٹی آئی کے بیانیے اور انتشار کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں رہی۔