اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتےہوئے وزیر دفاع کو ایوان میں پیش ہوکر تمام معاملات پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پیر کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہاکہ تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے توجہ دلاؤنوٹس جمع کرایا تھا مگر اس پر ابھی تک بات نہیں ہوسکی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیا جائے پہلے ٹی ٹی پی کے ساتھ فائر بندی کا معاہدہ ہوا مگر ٹی ٹی پی نے اس کی خلاف ورزی کی ہے اس حوالے سے سنا ہے کہ ٹی ٹی پی قبائلی اضلاع کی رول بیک چاہتی ہے انہوں نے کہاکہ وزیر دفاع اس حوالے سے ایوان کو اگاہ کریں مذاکرات کیلئے جرگے بھیجنا اچھی بات ہے مگر جرگے اس ایوان کا نعم البدل نہیں ہیں اس پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے۔
Load/Hide Comments



