راولپنڈی(آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دئیے گئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے شیخ رشید نے کہا کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دئیے گئے ہیں،اس ترمیم کے بعد نیب کے ادارے کو ہی بند کردینا چاہیے،شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہوسکتی، سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتے ہیں۔
Load/Hide Comments



