آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں دانیا ل عزیز کی عیادت،اہلخانہ سے ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کی سی ایم ایچ راولپنڈی میں عیادت کی اور ان کی اہلیہ رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز اور بیٹے میکال عزیز سے ملاقات کی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے دانیال عزیز کی عیادت کے لئے پیر کی صبح خاص طورپر سرجیکل وارڈ کا دورہ کیا جنرل باجوہ نے کہا کہ ہمیں پاک فوج کے ڈاکٹروں پر فخر ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دانیال عزیز چودھری قوم کا اثاثہ ہیں خاص طور پر ملک کے معاشی حالات پر ان کی گہری نگاہ ہے جس سے قوم کو استفادہ کرنا چاہئے۔انہوں نے دانیال عزیز چودھری کی جلد صحت یا بی کی دعا بھی کی۔