ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو سفر کرنے سے منع کردیا ، جلد وطن واپسی کاامکان نہیں

اسلام آباد (آن لائن) ڈاکٹروں نے سابق صدر پرویز مشرف کو سفر کرنے سے منع کردیا ہے اور اب وہ جلد وطن واپس نہیں آسکیں گے۔ذرائعسابق صدر کی بات کرتے ہوئے سانس اکھڑتی ہے جب کہ یو اے ای کی حکومت سابق صدر کو پاکستان جانے کے لئے بوئنگ۔777 فراہم کرنے کی تیاری کررہی ہے تاہم جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کا جلد وطن واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے کیوں کہ ڈاکٹروں نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ فی الحال فضائی سفر سے اجتناب کریں۔متحدہ عرب امارات کی حکومت انہیں بوئنگ۔777 طیارے کو ائیر ایمبولینس میں منتقل کرکے فراہم کرنے کو تیار ہے، جس میں وہ تمام سہولتیں مہیا کی جائیں گی جو بیماری میں ضروری ہیں۔ پرویز مشرف کے پرنسپل سیکرٹری اور نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری طارق عزیز نے بتایا کہ جنرل پرویز مشرف وطن واپس ا?نا چاہتے ہیں لیکن ڈاکٹروں کی رائے ا?ڑے ا?گئی ہے۔طارق عزیز، سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف سے بھی رابطے میں ہیں جو اپنے شوہر کے ساتھ دبئی کے اسپتال میں ہیں۔طارق عزیز کے مطابق سابق صدر کے گھر والوں نے ان تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہے جنہوں نے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پرویز مشرف کی صحت یابی کی دعائیں کی ہیں، پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ بیماری سے زیادہ تنہائی کے باعث پریشان ہیں کیوں کہ یہ ان کے لیے زیادہ تکلیف دہ ہے۔