لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل کیس میں ملوث مبینہ ملزم وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کردہ حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی مستقبل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جبکہ عدالت نے اسی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دائر کردہ حاضری معافی کی درخواست ایک روز کے لئے منظور کرلی، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کردہ درخواست بریت کی سماعت کی اور فریقین کے وکلاء نے دلائل دیئے۔ دوران سماعت شہباز شریف عدالت میں اپنے وکیل کے ہمراہ کھڑے رہے اور انہوں نے عدالت کی اجازت سے روسٹر پر جا کر مقدے کے حوالے سے گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ وہ بطور وزیراعظم ہر پیشی پر عدالت میں حاضر نہیں ہوسکتے ان کے خلاف دائر مقدمات جھوٹے ہیں،عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے وکیل کو ہر پیشی میں پیش ہونے کا حکم دیدیا-
Load/Hide Comments



