شیخ رشید اور اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 28 جون تک توسیع دے دی

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید اور اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 28 جون تک توسیع دیدی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی،سماعت کے آغاز پر عمر امین گنڈا پور کے وکیل نے حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لے لی، اسد قیصر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے رپورٹ آنی تھی جو تاحال نہیں آئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شیخ رشید اور اسد قیصر کی ضمانتوں میں توسیع کر کے دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔