جہاں جہاں ضمنی الیکشن ہے وہاں اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہوگی، عطاء تارڑ

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر عطاء تارڑ نے کہاہے کہ جہاں جہاں ضمنی الیکشن ہے وہاں اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہوگی، پولیس افسران کی اندھا دھند پوسٹنگ کی گئیں جس کے ریٹ طے تھے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، امن و امان کی صورت برترین مقام تک پہنچ چکی ہے، نذیر چوہان پر فائرنگ خالد گجر نے کی، سیٹیں گولیوں سے چھلنی ہوئی، خالد گجر کے بیٹے عادل کے سر پر چوٹ آئی جو کہ جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے،جنسی حراسانی اور زیادتی کا نشانہ بننا اور ان میں اضافہ باعثِ تشویش ہے، وزیر اعلی حمزہ شہباز نے آتے ہی فرض شناس افسران کی تعیناتیاں کیں، چوکیاں، اٹک، باٹا پور جیسے ریپ واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے بچوں عورتوں کے خلاف تشدد ریپ کیسز پر خصوصی اقدامات کر رہے ہیں، جنسی حراساں، زیادتی کا نشانہ اور زور زبردستی پر حکومت سوچ رہی ہے،حکومت ریپ کیسز پر ایمرجنسی کا اعلان کرتی ہے، کیبنٹ کمیٹی امن و امان تمام کیسز کا جائزہ لے گی، سول سوسائٹی، خواتین حقوق کی تنظیمیں، اساتذہ، وکلا سمیت مختلف اداروں سے مشاورت کی جائے گی۔ ان خیالات کااظہارصوبائی وزیر عطاء تارڑ نے ملک محمد احمد خان کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر عطاء تارڑ نے کہاکہ ایس ایچ او جوہر ٹان کو معطل کرنے کا حکم دیتا ہوں کیونکہ وہ امن و امان قائم کرنے میں ناکام رہے، متعلقہ ایس پی رپورٹ طلب کریں گے کیوں اسلحہ کی نمائش اور اس پر پابندی کیوں نہیں کی گئی، نذیر چوہان پر جان لیوا حملہ ہوا کسی امیدوار کو اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لانے پر پابندی ہے، جس امیدوار کو زیادہ خطرہ ہوگا انہیں دو پولیس اہلکار گارڈ کے طور پر دئیے جائیں گے، جس طریقے سے فائرنگ ہوئی کہ نذیر چوہان کی گاڑی کو چھلنی کیا گیا، جو بھی فائرنگ واقعہ میں ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جہاں جہاں ضمنی الیکشن ہے وہاں اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہوگی، پولیس افسران کی اندھا دھند پوسٹنگ کی گئیں جس کے ریٹ طے تھے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، امن و امان کی صورت برترین مقام تک پہنچ چکی ہے، نذیر چوہان پر فائرنگ خالد گجر نے کی، سیٹیں گولیوں سے چھلنی ہوئی، خالد گجر کے بیٹے عادل کے سر پر چوٹ آئی جو کہ جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے۔