پی ٹی آئی آج مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی: عمران اسماعیل

کراچی (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج اتوار کو مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کرے گی۔شاہراہ قائدین پر احتجاجی مظاہرے سے عمران خان خطاب کریں گے۔پی ٹی آئی این اے 245 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی۔وہ ہفتہ کوکراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، آفتاب صدیقی، محمود مولوی، جئے پرکاش، سعید آفریدی،جمال صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ عمران اسماعیل نے کہاکہ پچھلے الیکشن میں صرف 8 فیصد افراد نے حصہ لیا۔شہری علاقوں میں پی پی کی مقبولیت صفر ہے۔شہری علاقوں پر پی پی کی توجہ کم ہے۔سارا فنڈ دیہاتی علاقوں کے نام پر ہڑپ کیا جاتا ہے۔مختلف اکانٹس سے ہوتا ہوا سوئس اکانٹس میں جاتا ہے۔زرداری صاحب اور ان کے بچے یہ پیسہ استعمال کرتی ہے۔آصف زرداری نیب اور اینٹی کرپشن کو چلانے کے مشورے دے رہے ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم این اے 245 کا الیکشن بھرپور لڑیں گے۔خرم دستگیر نے کہا ہم اقتدار میں اس لیے آئے کہ ہماری سیاست ختم ہورہی تھی۔ہماری حکومت تھی تو پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کیا۔ہم نے کسی ایک بندے کو نہیں پکڑا۔یہ نیب کے ہاتھ پاؤں باندھ کر سازش کررہے ہیں۔ان کا وزیر خود اعتراف کررہا ہے کے ان کو سزائیں ہوجاتی۔مراسلہ حقیقت پر مبنی تھا اس کی بنیاد پر پاکستان میں سازش کی گئی۔کرپٹ کابینہ بصرف اپنے کیسز ختم کرنے آئی۔فیٹف پر عمران خان حکومت نے محنت کی۔فیٹف کے زیادہ نقاط پر عمل درآمد ہوا۔پاکستان اب عمران خان کی وجہ سے فیٹف لسٹ سے نکلنے جارہا ہے۔مفتاح اسماعیل 4 روپے پیٹرول بڑھنے پر عمران خان کو ظالم کہتے تھے۔اب پیٹرول 270 کا ہونے جارہا ہے۔انہیں رشیا کا آر دیکھ کر خوف آتا ہے۔اپنی جائیدادیں کرپشن بچانے کے لیے کمپرومائز کیا ہے۔مفتاح اسماعیل بتائے غریب کیسے گزارا کرے گا۔مفتاح اسماعیل صرف عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔مسخرے اقتدار میں آچکے ہیں۔عمران خان کی کوشش تھی اگلی دفعہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جایا جائے۔شوکت ترین نے اداروں کو جاکر یہ بات سمجھائی کہ معیشت سے چھیڑچھاڑ ہوئی ملک کو نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اتوار کوملک گیر احتجاج کرنے جارہی ہے۔اتوار کو شاہراہ قائدین پر کراچی میں پرجوش مظاہرہ ہوگا۔چیئرمین عمران خان مظاہرین سے خطاب کریں گے۔تمام اشیا کی قیمت آسمان پر پہنچ چکی ہے۔اس حکومت کو اب جانا ہوگا۔بلاول انڈیا کے ساتھ تجارت کرنے جارہے ہیں۔جس کا جو جی چاہ رہا ہے وہ کررہے ہیں۔13 پارٹیوں نے الگ الگ پالیسی بنائی ہوئی ہے.اتوار کو پورا پاکستان سراپا احتجاج ہوگا.مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس عمران خان دور میں بلائی گئی تھی۔امریکا کو ابسلیوٹلی ناٹ عمران خان نے کہا۔آصف زرداری چھلانگیں لگاتے ہوئے پریس کانفرنس میں گیا تھا۔ایک طرف مولانا ایک طرف شہباز بیٹھا تھا۔اس سب کے ذمہ دار یہ سب لوگ ہیں۔پوری قوم ان سب کوپہچان چکی ہے۔پوری قوم کو غلامی میں دھکیلا گیا۔پیپلزپارٹی اب سستائی مارچ ہی کرلے۔آج لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔اس مین سازش کا کردار آصف زرداری اور سندھ حکومت ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ کرپشن کیسز میں عدالت جاتے ہیں۔مراد علی شاہ صاحب میں 221 دفعہ عدالتوں میں حاضر ہوا ہوں۔پوری سندھ میں مجھ پر آپ نے مقدمے بنائے ہوئے ہیں۔اپوزیشن لیڈر اور لیڈر آف ہاس کی تقریر کے بغیر بجٹ پاس کی گئی۔اس بجٹ میں بھی مجھے دور رکھنا چاہتے ہیں۔اس ہاس کو انہوں نے گندہ کردیا ہے۔یہ خواتین کے دوپٹے اتارتے ہیں موبائل چھینتے ہیں۔ان چوروں کے ساتھ وہ ہوگا جو ڈاکوں کے ساتھ سری لنکا میں ہوا. آفتاب صدیقی نے کہا کہ لوگوں کا اعتماد الیکشن کمیشن سے اٹھ چکا ہے۔سعید مہندی کے داماد نے الیکشن کمیشن کو صحیح نہیں چلایا۔2018 کی الیکشن میں کراچی کے اندر ایسے واقعات نہیں ہوئے۔این اے 240 میں فائرنگ ہوئی لوگ مارے گئے۔24 جولائی کو الیکشن ہونگے۔یہ ورکنگ ڈے ہے۔لوگ کیسے باہر نکلیں گے پہلے ہی مہنگائی ہے۔این اے 245 میں 27 جولائی کو الیکشن یے۔اس روز بھی ورکنگ ڈے ہے۔ہمارے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے۔اسکروٹنی بھی ہمارے لوگوں کی سخت ہورہی ہے۔این 245 پر ہم لوگ جیتیں گے۔اس مہنگائی کی کمر ہم لوگ توڑیں گے۔