وزیراعظم نے انٹیلیجنس بیوروکو بھی سرکاری افسران کی اسکریننگ کیلئے مقرر کردیا

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو بھی خصوصی تصدیق کی ایجنسی مقرر کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔حکومت نے آئی ایس آئی کوپبلک آفس ہولڈرز کی اسکریننگ کا باضابطہ اختیار دے دیانوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے آئی بی کو خصوصی تصدیق کی ایجنسی(ویٹنگ ایجنسی) مقرر کیا ہے، سرکاری افسران کی ابتدائی تقرری،تبادلے اور ترقی کیلیے آئی بی جانچ کریگی۔ خیال رہیکہ اس سے قبل حکومت انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو بھی پبلک آفس ہولڈرز کی اسکریننگ کا باضابطہ اختیار دے چکی ہے۔