اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کا داخلہ آج (پیر سے) بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ایس ایس پی ٹریفک کو عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے، یہ مہم انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کے ساتھ مل کر شروع کی جائے گی اور اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر بھی آگاہی مہم چلائی جائے گی۔آئی جی کی ہدایت کے مطابق پریشر ہارن والی گاڑیوں کا بھی اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہوگا، کسی بھی ان فٹ گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری نہ کیا جائے اور جہاں ضرورت ہو وہاں موٹروہیکل ایگزامینر سے مدد حاصل کی جائیگی۔اس سلسلہ میں آئی جی نے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی ہے۔
Load/Hide Comments



