سندھ کے جنگلات کی بحالی کیلئے ورلڈ بینک کے تعاون سے ضلع ملیر گھگھر فاریسٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے،سینیٹر شیری رحمان

کراچی (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے سندھ کے جنگلات کی بحالی کے لئے ورلڈ بینک کے تعاون سے ضلع ملیر گھگھر فاریسٹ منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے شیر ی رحمان نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد دریا، مینگرووز اور ماحولیاتی نظام کو بحال کرنا ہے منصوبے میں موجودہ جنگلات کا تحفظ اور شجرکاری شامل ہے سابق وفاقی حکومت نے سندھ کے لئے اس منصوبے کو روک دیا تھا منصوبے سے ماحولیت کے ساتھ ہزاروں لوگ بھی مستفید ہونگے اس منصوبے سے 11 ہزار نوکریاں پیدا ہونگی امید ہے کہ منصوبے سے پیدا ہونے والی سبز ملازمتوں کے ذریعہ لوگوں کی معاش میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق تحریک انصاف کی حکومت نے سندھ کو منصوبوں سے دور رکھا،میں سندھ حکومت کی ماحولیات کی بحالی کی کوششوں کو سراہنا چاہتی ہوں۔