امپورٹڈ حکومت کے 2 ماہ میں ہی مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے، اسد عمر

اسلام آباد(آن لائن) تحریک انصاف کے کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے 2 ماہ میں ہی پاکستان کی تاریخ کے تمام مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ٹوئٹر پر لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کے دو ماہ میں ہی پاکستان کی تاریخ کے تمام مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ ابھی قیمتوں میں مزید اضافے کی خبریں آ رہی ہیں۔ وقت ہے کہ نکلیں اور اس غلامی کی قیمت کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ حالات مزید خراب ہوں گے۔