کراچی(آن لائن) شہر قائد کے باسیوں کیلئے محکمہ موسمیات نے مون سون بارش کے پہلے اسپیل کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون بارش کے پہلے اسپیل کی انٹری 22 جون سے متوقع ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔کراچی میں اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جس کے باعث شہر کا کم از کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے پنجاب میں بارشوں کا شروع ہونے والا سلسلہ وقفے وقفے مزید دوز تک جاری رہے گا۔
Load/Hide Comments



