پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تعلقات ہیں، صادق سنجرانی

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ سے ترک سفیر مصطفیٰ یردکل نے پارلیمنٹ ہاوس میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے ترکش سفیر کو کامیابی سے بطور سفیر مدت پوری کرنے پر مبارکباد دی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چئیرمین سینیٹ نے کہا بطور سفیر پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو وسعت دینے میں آپکا کردار قابل تحسین ہے، انہوں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر سفیر کی خدمات کو سراہا تے ہوے دونو ں ممالک کے درمیان تجارت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے، مختلف علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا پاک ترک تعلقات کو دونوں ممالک کے باہمی مفاد کیلئے مزید وسعت دینے کی ضرورتنے دو طرفہ تجارت، آئی ٹی اور دفاع کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے ترک سفیر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا ترکی پاکستانیوں کے دلوں میں بحثیت برادر ملک ایک خصوصی مقام رکھتا ہے۔عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینا ہوگا۔ اس موقع پر ترک سفیر نے کہا پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گی۔