مہنگائی میں ایک ہفتے کے دوران 3.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (آن لائن)رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں تاریخی نوعیت کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مہنگائی میں ایک ہفتے کے دوران 3.38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شماریات بیورو کے مطابق مہنگائی کی سالانہ شرح 27.82 فیصد تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 36 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 9 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔ ایک ہفتے میں ڈیزل 28.91 فیصد، پیٹرول 11.43 اور بجلی 6.63 فیصد مہنگی ہوئی۔ چکن 12.10 فیصد، آلو 6.89، پکی ہوئی دال 5.90 فیصد اضافہ ہوا۔ چنے کی دال 5.29 فیصد، بڑا گوشت 5.19 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں پیاز 5.20 فیصد، آٹا 2.19 اور ایل پی جی 1.32 فیصد سستی ہوئی۔ ایک سال میں پیاز 135 فیصد، ڈیزل 132، ٹماٹر 119 فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک سال میں پیٹرول 110 فیصد، گھی 81، خوردنی تیل 71 فیصد مہنگا ہوا۔ ایک سال میں دال مسور74.77 فیصد، مسٹرڈ آئل 80.88، ایل پی جی 60.97 فیصد مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں لہسن 57.72 فیصد، چکن 51 اور چپل 52 فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک سال میں سرخ مرچ 43 فیصد اور دال مونگ 18چینی 10.79 فیصد سستی ہوئی۔