اسلام آباد (آن لائن) پی ڈیم ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں یوسف رضا گیلانی اور سید خورشید شاہ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک میں بجلی کے بحران اور سندھ اور بلوچستان کوپانی کی کم فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تینوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت جلد بجلی کے بحران پر قابو لے گی۔ جبکہ اتحادی حکومت جلد حل طلب معاملات خوش اسلوبی سے حل کر لے گی۔
Load/Hide Comments



