لاپتہ افراد کے لواحقین ہمیں ثبوت دے ان کی بازیابی کیلئے تیار ہوں: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد/کوئٹہ(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین ہمیں ثبوت دے ان کی بازیابی کیلئے تیار ہوں اگر عدلیہ ہمیں لاپتہ افراد کے حوالے سے حکم کرے جو میرے ماتحت ایجنسیز ہیں ہم تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں اختر مینگل بھی اس بات پر تیار ہے کہ لاپتہ افراد زندہ ہے تو ہمیں بتائیں اگر اس دنیا میں نہیں ہے ہم ان کو معاف کرنے کو بھی تیار ہیں ہمیں بتائیں تاکہ ان لاپتہ افراد کے لواحقین کو دلاسہ دے سکے ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے عدلیہ کو چاہیے کہ مسنگ پرسن کے بارے میں پوچھے میرے ماتحت جو ایجنسیز ہیں میں ان کا ذمہ دار ہوں ان کے پاس کسی بھی جگہ پر مسنگ پرسن ہے تو انشاء اللہ جو مجھے اللہ تعالیٰ نے جو طاقت ہمت اور سمجھ دی ہے میں اس کو بالکل بازیاب کراؤں گا انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسن کے لواحقین نشاندہی کرے میرے ماتحت سیکورٹی ایجنسیز ہیں اور ملک کے دیگر صوبوں میں بھی پولیس کے وفاقی آفیسران موجود ہیں ان تک کوئی شخص نشاندہی کرے کہ میرا بھائی غائب ہے اور ثبوت ہے بلکل میں تیار ہوں ان کی بازیابی کیلئے اور عدالت اگر حکم کرے ہمیں بلائیں میرے ماتحت سیکورٹی ایجنسیز سمیت میں تعاون کیلئے تیار ہوں انہوں نے کہا کہ سردار اختر جان مینگل میرے بھائی ہے ہم سردار اختر جان مینگل کے ساتھ لاپتہ افراد کے مسئلے پر تعاون اور کام کرنے کو تیار ہیں میں نے سردار اختر مینگل سے خود کہا تھا کہ پہلے ہمارے لیول پر میٹنگ ہوجائے پھر ہم دونوں مل بیٹھ کر اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اور کسی نہ کسی طریقے سے مسنگ پرسن کا پتہ چلے جائے گا بلکسردار اختر جان مینگل بھی اس بات پر تیار ہے کہ اگرکوئی شخص لاپتہ ہوا ہے اس کے بعد اس کے ساتھ کوئی حادثہ ہوا ہمیں بتادیا جائے ہم اس کو معاف کرنے کو بھی تیار ہیں لاپتہ افراد زندہ ہے تو ہمیں بتائیں اگر اس دنیا میں نہیں ہے ہمیں بتائیں تاکہ ان لاپتہ افراد کے لواحقین کو دلاسہ دے سکے انہوں نے کہا کہ میں نے سردار اختر جان مینگل سے رابطہ کیا ہے کہ آپ جب بھی ملک واپس آئے ہم ایک کمیٹی بنالیں گے اور جہاں جہاں لاپتہ افراد کا مسئلہ ہے ہم مل بیٹھ کر آمنے سامنے مسنگ پرسن کا کوئی حل نکالیں گے کیونکہ سردار اختر جان مینگل کی اہلیہ بیرون ملک میں زیر علاج ہے اور وہ وہاں پر مقیم ہے میں نے سردار اختر جان مینگل کو یقین دہانی کرائی ہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے پر دل وجان سے حل کریں گے۔