لاہور (آن لائن)سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے جبکہ سیریز سے قبل تربیتی کیمپ راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز جولائی میں شیڈول ہے جس کیلئے اسکواڈ کا اعلان 20 جون تک متوقع ہے اور منتخب کھلاڑی 25 جون کو راولپنڈی میں قومی ٹیم انتظامیہ کو رپورٹ کریں گے جبکہ 26 جون سے تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سری لنکا کے دورے میں تین ون ڈے میچز بھی شامل تھے لیکن کرکٹ سری لنکا کی درخواست پر انہیں ختم کردیا گیا کیونکہ کرکٹ سری لنکا نے اسی دوران سری لنکن پریمیئر لیگ کرانے کا پلان بنایا ہوا ہے۔
Load/Hide Comments



