روس سے تیل خریدنے کی باتیں کرنے والے نادان ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیرا عظم اور مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ روس سے تیل خریدنے کی باتیں وہ کرتے ہیں جنہیں کسی بات کا علم نہیں۔ ایک انٹرویو میں انکاکہنا تھا کہ ملک میں تیل ریفائنریاں درآمدکرتی ہیں انہیں ایک پیسے کا بھی منافع ہوتو وہ وہاں جا کرتیل خریدلیتیں۔مبینہ امریکی مراسلے کے حوالے سے انکا کہناتھا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شاید علم نہیں ہے کہ ریاست مدینہ میں بہتان اورجھوٹ کی کیاسزاتھی۔سابق وزیراعظم نے پیشکش کی کہ اگر عمران خان بہتان تراشی کی سزا بھگت سکتے ہیں تو ہم تحقیقات کرانے کو تیار ہیں۔