کولمبو (آن لائن) سری لنکا میں ایندھن کے سنگین بحران کے بعد اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند کردئیے گئے۔غیرملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق کے مطابق سری لنکا میں تیل کی درآمدات پرادائیگیاں نہ ہونے کے باعث ایندھن کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طورپر معطل؎ ہونے کے بعد حکومت نے اسکولز اورسرکاری دفاتردو ہفتوں کے لئے بند کردئیے ہیں۔وزارت تعلیم نے اساتذہ اورطلبا کو بجلی کی فراہمی پر آن لائن تعلیم کو یقینی بنانے کیلیے کہا ہے۔سری لنکا کی وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی معطلی اورنجی گاڑیوں کوپیٹرول نہ ملنے کے باعث صرف ضروری عملے کودفاتربلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سری لنکا کی حکومت نے رواں ہفتے میں پیٹرول کی بچت کے پیشِ نظر جمعے کی چھٹی کا اعلان کیا تھا تاہم اس اقدام کے باوجود بھی پیٹرول اسٹیشن کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔
Load/Hide Comments



