اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ملکی معیشت تباہ کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ ملک میں مہنگائی کے طوفان کا پتہ دے رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ادارہ شماریات کی جانب وار جاری کئے جانے والے سینسٹو پرائس انڈیکس جاری کیا جاتا ہے۔ انڈیکیس کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح اس وقت 28 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے میں ساڑھے 3 فیصد مزید اضافہ ہوا ہے،اور کل 36 اشیاء مہنگی ہو چکی ہیں۔مہنگی ہونے والی اشیاء میں عام عوام کی روزمرہ استعمال کی اشیاء شامل ہیں۔مرغی،چھوٹا،بڑا گوشت،پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی سب کچھ مہنگا ہو چکا۔فرخ حبیب نے کہا امپورٹڈ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔میڈیا کے لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ ہمارے دور میں تو آپ مہنگائی پر بڑی بڑی ہیڈلائنز چلاتے تھے،اب کیوں خاموش ہیں،عوام کی ترجمانی کیوں نہیں کرتے؟
Load/Hide Comments



