کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کے ایم او یو کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (آن لائن) کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کے ایم او یو کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہم کے ایم او یو کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پنجاب حکومت کا کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنا قابل تحسین ہے۔کینسر کی مفت ادویات کا معاہدہ 2019سے التواء کا شکار تھا۔سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد بار بار معاہدہ کرنے سے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتی رہی۔سینکڑوں مریض مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور تھے۔انشاء اللہ اب کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات میسر ہونگیں۔