نتائج یا قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے، وزیر مملکت حنا ربانی کھر

اسلام آباد(آن لائن)وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس برلن میں جاری ہے، اس معاملے پرآج صبح دفتر خارجہ میں میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت برائے خارجہ نے کہا کہ نتائج یا قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کیا جانا چاہیے اس معاملے پر آج صبح دفتر خارجہ میں میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس کے اختتام کے بعد عوامی بیان جاری کرے گا۔