کراچی (آن لائن)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے مالی سال کی بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت سندھ نے شہر کراچی میں اگلے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 118 بلین روپے رکھے گئے ہیں۔ جن میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 72 بلین روپے، ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 5 بلین روپے اور اور بیرونی امداد کے تحت 41 بلین روپے مختص کیے گئے ہی مالی مشکلات کے وجودہ سندھ حکومت نے شہر کراچی کی ترقی پر خصوصی توجہ دی رہی ہے۔کراچی شہر میں 6 اہم شعبوں فراہمی آب، سیوریج ٹریٹمنٹ، بارش کے پانی کی نکاسی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، شہر سڑکوں کی تعمیر اور ماس ٹرانزٹ پر خاص توجہ ہے۔ سالانہ تر قیاتی پروگرام 22-2021ء میں سندھ حکومت کے بیرونی امداد سے چلنے والے 31 منصوبے ہیں.ان میں سے7 منصوبے 189.620 بلین روپے کی لاگت کے شہر کراچی کیلئے ہیں۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کراچی میں صوبائی حکومت کی جانب سے تعمیر کرد 17.80 کلومیٹر طویل گرین لائن بی آرٹی 25 دسمبر 2021 سے فعال ہو چکی ہے۔ اسکے علاوہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل اوررنج لائن جو کہ 4.77 کلومیٹر طویل ہے جو اس سال مکمل ہو گی۔صوبائی حکومت نے حال ہی میں پیپلز بس سروس کا اجرا کیا ہے۔ جس کے تحت کراچی کے 7 مختلف روٹس پر 250 بسیں چلائی جائیں گی۔ حکومت سندھ نے ان بسوں کی خریداری پر 22-2021ء میں 6.4 بلین روپے خرچ کئے ہیں. اس سلسلہ میں اگلے مالی سال میں 4 بلین رو پے مختص کئے گئے ہیں –
Load/Hide Comments



