پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی دوپہر 1 بجے تک ملتوی کر دیا

لاہور (آن لائن) سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی ایک قانونی ادارہ ہے جو ایک انسٹی ٹیوشن کی حیثیت رکھتا ہے اسے کمزور کرنا دراصل اپنے آپ کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کرکے بہت زیاتی کی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ اسمبلی سے باہر غیر آئینی اجلاس سیکرٹری پنجاب اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کے بغیر جاری ہے۔سپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی سپیکر کے پاس اجلاس کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ چو دھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے سب سے بڑے جمہوری ادارے (پنجاب اسمبلی)کو نقصان پہنچایا اور پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو گورنر کے ذریعے سلب کرنے کی کوشش کی۔ہم نے اس غیر جمہوری اقدام کو ختم کر دیا ہے، انشاء اللہ آئیندہ کسی کو ایسا کام کرنے کی جرات نہ ہوگی۔ قبل ازیں آج پنجاب اسمبلی کااجلاس سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اسمبلی چیمبر میں شروع ہوا۔ آج کے اجلاس میں رکن اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد کی عطا تارڑ کے ایوان میں ہاتھوں سے نازیبا اشارے کرنے کے خلاف تحریک استحقاق ایوان میں پیشاپوزیشن لیڈر سبطین خان، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد راجہ بشارت،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر میاں اسلم اقبال، پارلیمانی لیڈی میاں محمود الرشید،اراکین اسمبلی حافظ عمار یاسر، یاور عباس بخاری، ممونہ وحید، سعدیہ سہیل رانا،شازیہ اقبال، خدیجہ عمرنے تحریک استحقاق پر تقریریں کیں۔بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے سپیکر نے یہ تحریک استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دی۔ اسمبلی نے گورنر کی طرف سے اسمبلی اور سپیکر کے اختیارات سلب کرنے کے حوالے سے ordinance 2022 (of 2022X) (Repealing and Removal of Difficulties) Punjab Laws کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 128 کے قاعدہ (الف) کے تحت قرارداد پاس کر کے نامنظور کر دیا جس کے بعد مذکورہ آرڈیننس منسوخ ہو گیا ہے۔ آرڈیننس منسوخ ہونے کے بعد اسمبلی خود مختار حیثیت میں بحال ہو گئی ہے۔ سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے یہ اجلاس آئین پاکستان کے آرٹیکل 54 کی شق 3 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا تھا۔ 14جون 2022 کو اپوزیشن اراکین اسمبلی نے سپیکر کو اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن دی تھی۔ جس پر سپیکر نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے آئین پاکستان کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے آج مورخہ 15جون 2022 کو دوپہر ایک بجے اجلاس طلب کیا تھا۔ پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر بابت 1997 کے قاعدہ 3 اور 4 کے تحت اجلاس کیsummoning اور prorogation کے آرڈرز سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے کرنے ہوتے ہیں۔ مندرجہ بالا رولز کے تحت آج کے اجلاس کے آرڈر سیکرٹری اسمبلی نے کل 14جون 2022 کو کر دئیے تھے۔ لہذا آج اجلاس آئین اور قانون کے مطابق پنجاب اسمبلی میں کیا گیا ہے۔ اسمبلی کے علاوہ کسی اور جگہ طلب کردہ اجلاس کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہیں۔ اسمبلی کے رولز آف پروسیجر کے مطابق سپیکر کا طلب کردہ اجلاس سپیکر ہی prorogue کر سکتا ہے اور کسی کے پاس سپیکر کے طلب کردہ اجلاس کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ اجلاس میں مقصود چپٹراسی اور ڈاکٹر رضوان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی دوپہر 1 بجے تک ملتوی کر دیا-