پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی کے بعد معمولی ریکوری

کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کی بدترین مندی کے بعد گزشتہ روز معمولی ریکوری دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای100انڈیکسپوائنٹس اضافہ کے بعد 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہوگیا،اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی کے باعث سرمایہ کے حجم میں 13ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ کاروباری حجم اور کاروباری مالیت دونوں میں کمی واقع ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز ہونے والی بدترین مندی کے بعد منگل کے روز معمولی تیزی دیکھی گئی اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں نے انرجی سیکٹر،ٹیلی کام،بینکنگ اورفوڈز سیکٹرز میں خریدو فروخت میں دلچسپی لی،اسٹاک مارکیٹ میں تیز ی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس174پوائنٹس اضافہ کے بعد41054پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 79پوائنٹس اضافہ سے 15647اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 53پوائنٹس اضافہ سے 28164پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئے،مارکیٹ میں تیز ی کے باعث سرمایہ کے حجم میں 13ار ب روپے کا اضافہ ہوا،جس کے بعد مارکیٹ سرمایہ کا مجموعی حجم68کھرب43ارب روپے سے بڑھکر68کھرب56ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا،تا ہم کاروباری مالیت 4ارب 35کروڑ روپے کی سطح سے گھٹ کر 3ارب36کروڑ روپے اور کاروباری حجم16کروڑ37لاکھ حصص کی سطح سے گر کر12کروڑ حصص کی سطح پر آگیا،گزشتہ روز مجموعی طور پر 315کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 163کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،128کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام دیکھاگیا،سیمنس پاکستان اور یونی لیور فوڈز کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ رہا جو کہ بالترتیب 45.02اور 1600روپے رہا جبکہ سب سے زیادہ کمی کولگیٹ پامولیو اور رفحان میعظ کے حصص کی قیمتوں میں ریکارڈ کی گئی جو کہ بالترتیب 138.75اور 199روپے رہی-