بلوچستان حکومت صوبائی بجٹ 17جون کو پیش کریگی،شیڈول جاری

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان حکومت صوبائی بجٹ 17جون کو پیش کریگی بجٹ اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیابلوچستان کا بجٹ 17جون کو اسمبلی ہال میں پیش کیا جائیگا، 20جون کو اجلاس میں بجٹ پر عام بحث کی جائیگی،21جون کو بھی بجٹ 23-2022پر عام بحث کی جائیگی 22جون کو بجٹ 23-2022پر عام بحث اور مالی مسودہ قانون 2022پیش کیا جائے گا 23جون کو ضمنی مطالبات زر برائے مالی سال 2022-21اور بجٹ پر عام بحث 24جون کو سالانہ مطالبات زر برائے مالی سال 2022-23پر بات ہوگی 27جون کو منظور شدہ اخراجات کا گوشوارہ بابت مالی سال 22-23اور ضمنی منظور شدہ 21-22ایوان کی میز پر رکھا جائے گا 27جون کو مالیاتی مسودہ قانون برائے سال 2022کو زیر غور یا پاس کیا جانا مقصود ہوگا اگر کوئی ہو۔