بجٹ تقریر،وزیراعلی نے کراچی کے7بڑے امدادی پروجیکٹس نہ صرف یاد دلائے بلکہ اسکی اہمیت سے بھی آگاہ کیا

کراچی (آن لائن) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بجٹ کے دوران کراچی کے7بڑے امدادی پروجیکٹس نہ صرف یاد دلائے بلکہ اسکی اہمیت سے بھی آگاہ کیاان میں فراہمی آب،سیوریج ٹریٹمنٹ،برساتی پانی کا نکاس،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،اندرونی روڈاور ماس ٹرانزٹ منصوبے شامل ہیں۔منگل کو سندھ اسمبلی میں وزیرا علی سندھ نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی میں 6بڑے شعبہ جات میں متعدد پروجیکٹ شروع کر رکھے ہیں ان میں کراچی سسٹین ایبل بس ریپیڈ ٹرانزٹ پروجیکٹ (BRT Red Line)،کراچی نیبر ہڈ امپرومنٹ پروجیکٹ(KNIP)،کراچی ارب موبلٹی پراجیکٹ (Yellow BRT Corridor)،کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپرومنٹ پراجیکٹ (KWSSIP)،کمپیٹی ٹو اینڈ لیو ایبل سٹی آف کراچی پراجیکٹ (CLICK)،سالڈ ویسٹ ایمرجنسی ایڈ ایفیشنسی پراجیکٹ (SWEEP)اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپرومنٹ پروجیکٹ فیز2شامل ہیں۔