پنجاب میں کم سے کم اجرت میں 5000 ہزار روپے کا اضافہ
لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے صوبے میں کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تاہم بجٹ میں منظوری کے بعد تمام نجی ادارے مزدوروں کو نئی اجرت 25 ہزار روپے فی کس دینے کے پابند ہونگے۔