لاہور (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں صحافیوں کا داخلہ بند کردیا۔ سپیکر کے اس اقدام پر پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی سراپا احتجاج بن گئی اور صحافیوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں صحافیوں کے داخلے پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ پابندی اٹھنے تک صحافیوں کا احتجاج جاری رہے گا جبکہ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سبطین خان نے احتجاجی صحافیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروائی کے وہ پابندی کے خاتمے کے حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی سے بات کریں گے۔ اس سلسلے میں پریس گیلری کمیٹی کے صدر اخلاق باجوہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے امتیازی سلوک بڑھتا جا رہا ہے انتظامیہ صرف من پسند افراد کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں جانے کی اجازت دے رہی ہے۔
Load/Hide Comments



