اسلام آباد(آن لائن)لوڈ شیڈنگ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پنجاب میں ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے لگی ہے،مریم نواز اور حمزہ شہباز نے وزیراعظم سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لیے فوری مدد مانگ لی ہے،پٹرول کی قیمتیں بھی ایک ماہ تک نہ بڑھائی جائیں،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی بے قابو رہی تو ضمنی الیکشن میں جیتنا مشکل ہو جائے گا،حمزہ شہباز اور مریم نواز نے خدشات سے اگاہ کر دیا ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارو ں نے حمزہ شہباز اور مریم نواز کو اگاہ کیا ہے کہ مہنگائی کی لہر اور بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ انکی الیکشن مہم پر اثر انداز ہونے لگی ہے اور دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مخالف مہم چلا کر برتری حاصل کر سکتے ہیں،اس حوالہ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے رابطہ کیا اور کہا کہ ایک ماہ تک لوڈشیڈنگ پر قابو پا کر مزید پٹرول کو مہنگا نہ کیا جائے اور اگر یہ ممکن نہ ہوا تو الیکشن میں انکے امیدوار بری طرح شکست سے دوچار ہونگے،وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اس حوالہ سے وزیرخزانہ سے بھی مشاورت کی ہے اور مریم نواز کو یقین دہانی کروا دی گئی ہے کہ ایک ہفتہ تک لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا جائے گا،دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ کے امیدواروں کو اپنے حلقہ میں الیکشن مہم کے دوران خاصی مشکلات پیش آ رہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے عوام تنگ آ چکے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ مہنگائی مزید ایک دو ماہ میں بڑھے گی،یہاں حمزہ شہباز اور مریم نواز نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ پندرہ دن میں لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کو کنڑول کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے-
Load/Hide Comments



