عمران خان نے ہمیشہ اپنی ذات کی سیاست کی ہے‘سلمان رفیق

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاہے کہ عمران خان نے ہمیشہ اپنی زات کی سیاست کی ہے،اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی قابل افسوس تھی،تحریک انصاف کی شروع سے سیاست ضد اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے ہمیشہ اپنی زات کی سیاست کی ہے۔وفاقی حکومت میں اکثریتی کھونے پر بھی عمران خان نے حوصلہ نہیں دکھایا۔ عدم اعتماد کے دوران عمران اور اس کی پارٹی کا رویہ سب کے سامنے ہے۔وفاق کی طرح پنجاب میں بھی الیکشن کے روز ارکان کیلئے اسمبلی کے دروازے بند کیے گئے۔عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے آئین اور قانون سے کھلواڑ کیا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کا بجٹ عوام کیلئے ہے بجٹ میں رکاوٹ ڈالنا عوام دشمنی ہے،پہلے کابینہ کی تشکیل میں تاخیر سے بہت سے کام متاثر ہوئے،پیٹرول سے ہونے والی مہنگاہی کے اثرات نیچے عوام تک جائیں گے۔