لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پرسماعت سرکاری وکیل کداخل کرانے کے لیے مہلت دینے کی استدعا پر 27 جون تک ملتوی کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن، وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر متعلقہ حکام سے تفصیلی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔دوران سماعت سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ متعلقہ اداروں کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں، الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار کرلی ہے اور اس پروجیکٹ میں فنڈز درکار ہیں، ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پروجیکٹ لانا چاہتے ہیں۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اب معاہدہ جلد ہونے والا ہے اور کام شروع ہوچکا ہے، حکومت نے اسمبلی سے بل منظور کیا ہے جو اس وقت صدر پاکستان کے پاس منظوری کے لیے پڑا ہے اور اس کی حتمی منظوری کے بعد عدالت کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔سرکاری وکیل نے مزید پیش رفت کے لیے عدالت سے مہلت کی استدعا کی عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت 27 جون تک ملتوی کردی۔
Load/Hide Comments



