پی ٹی آئی لانگ مارچ،توڑ پھوڑ:عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع دیدی

پی ٹی آئی لانگ مارچ،توڑ پھوڑ:عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 جون تک توسیع دیدیحاضری بھی لگوا لیں یہ شکایت کر رہے ہیں تھانوں میں جاتے ہیں تفتیشی نہیں ملتاعدالت نے پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت ہی میں سب کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کر دی، اس موقع پر شیری مزاری نے عدالت سے استدعا کی کہ میں کچھ کہنا چاہتی ہوں میں شامل تفتیش ہو چکی ہوں اور آج ہی میرے وکیل بحث کرینگے جس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے منگل کی تاریخ رکھی ہے اس دن بحث کر لینگے،اس موقع پر شیریں مزاری نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے پھر حاضری سے استثنی دیدیا جائے، اس موقع پر عدالت نے بابر اعوان سے مکالمہ کیا کہ آئندہ سماعت پر بحث کے لیے صرف دو وکیل ہی پیش ہو اس موقع پر جج نے ریمارکس دیئے کہ کمرہ عدالت میں ملزمان سے زیادہ وکلاء کی تعداد ہے شیریں مزاری،زرتاج گل اور عمران اسماعیل کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کر دی عدالت نے کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی-