لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے انعقاد سے قبل پنجاب اسمبلی کی ایڈوائزری کمیٹی کا ایک اجلاس سپیکر چیمبر میں منعقد ہوا۔ جس میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین ایڈوائزری کمیٹی سمیت سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے شرکت کی۔ اجلاس میں بجٹ اجلاس کو چلانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اور بجٹ اجلاس کے دوران غیر متعلقہ افراد کی پنجاب اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی۔
Load/Hide Comments



