اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پارلیمانی معاملات پر گفتگو کی گئی۔ سپیکر نے مشکل حالات میں عوام دوست بجٹ دینے پر مبارکباد بھی دی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مستعفی ارکان کے معاملے سے آگاہ کیا۔ ایوان میں بجٹ پر سیر حاصل بحث کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ بی جے پی کے ذمہ داران کی جانب سے توہین رسالت پر مذمتی قرارداد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایوان میں اس سنگین معاملے پر بھی بحث کرانے پر اتفاق کیا گیا۔
Load/Hide Comments



