اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں مہنگی بجلی کے منصوبے عوام کے لئے وبال جان بن گئے۔ امپورٹڈ سرکار دعوؤں کے باوجود تاحال لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کر سکی۔پیر کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے بجلی کے مہنگے منصوبوں کی لسٹ جاری کر دی ہے، اس وقت پاکستان میں مہنگی ترین بجلی بن رہی ہے،ن لیگ کے لگائے گئے امپورٹڈ ایندھن کے پلانٹس سے بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی پلانٹس کو حکومت خود کم کیپسٹی پر چلا رہی ہے تا کہ نقصان کم ہو، آج لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کی وجہ نون لیگ کی موجودہ اور پچھلے دور کے غلط فیصلے ہیں۔
Load/Hide Comments



